ریاض،7نومبر(ایجنسی) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں سرگرم انتہاپسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' کو کرپٹ اور غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔
عبدالعزیز الشیخ نے ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں داعش کے مقابلے کے عنوان سے منعقدہ ایک
سیمینار میں کہا کہ اس گروپ کے پیروکار ایک ایسے نظریے کے ماننے والے ہیں جس کی مسلم تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔
داعش کے ارکان کا تعارف صرف یہی ہے کہ وہ ایسے مجرم ہیں جو کہ ملک کو کرپٹ اور مسلمانوں کا خون بہانا چاہتے ہیں۔ وہ یہی فلسفہ لے کر عراق اور باقی جگہوں پر کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے والے نادان اور بے خبر ہیں۔